سرفراز جیت کر وطن واپس آئیں گے وہ انہیں خوش آمدید کہیں گے
سابق قومی کرکٹر عامر سہیل نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے اپنے تنازعات کو بھلا کر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف قومی ٹیم جم کر کھیلے اور وہ سرفراز کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں فتح سے ہمکنار کرے، عامر سہیل نے کہا کہ جب سرفراز جیت کر وطن واپس آئیں گے وہ انہیں خوش آمدید کہیں گے،، سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے بھی ٹیم پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پوری قوم سے ماہ صیام میں ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے