بھارت کے خلاف میچ کیلئے بھرپور محنت کی -

بھارت کے خلاف میچ کیلئے بھرپور محنت کی -


ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنا چاہتے تھے،،، تاہم بھارت کے خلاف فائنل اہم ہے جیت کیلئے سب نے بھرپور محنت کی ہے،،، نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے،،، حریف ٹیم کو بڑا ٹوٹل دینے کی کوشش کریں گے۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم کسی صورت کمزور نہیں، فائنل پہنچنے والی ٹیم بڑی ٹیموں کو ہرا کر یہاں تک آئی ہے،،، ہم کسی حریف کو کبھی آسان نہیں لیتے ،،، مخالف کی طرف سے کوئی بھی پلان ہو ہم تیار ہیں۔ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ اس لئے کیا کیوں کہ ہم ہدف کا تعاقب کرنا بہتر طریقے سے جانتے ہیں ، پچ میں کوئی تبدیلی نہیں پہلے بھی کھیلتے تو اچھا ٹارگٹ دے سکتے تھے۔

Most Popular