لندن:چیمپئنزٹرافی کےفائنل نے پاکستانیوں کاجوش عروج پرپہنچا دیا
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے ٹاکرے سے پہلے لندن کی سڑکوں پر دونوں ممالک کے شائقین کا کئی مقامات پر آمنا سامنا ہوتا رہا۔ اس موقع پر روایتی حریف ممالک کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے ڈالے۔ دونوں ممالک کے شائقین میں نعروں کا بھی زبردست مقابلہ ہوا۔ لندن کی سڑکوں پر پاکستانی شائقین کا جوش و خروش عروج پر نظر آیا۔ انگلینڈ میں مقیم پاکستانی سبز پرچم اٹھائے سڑکوں پر گھومتے رہے۔ نوجوان پاکستانی ٹیم کے حق میں نعرے بازی اور رقص کرتے رہے۔ پاک انڈیا فائنل کے موقع پر پاکستانی پرچموں سے سجی بس پر موجود شائقین نے خوب زوروشور سے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’جیتے گا بھئی جیتے گا پاکستان جیتے گا ‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔