ایشیا کپ میں بھارت نے تین سو تیس رنز کا ہدف عبور کرتے ہوئے ایونٹ کے فائنل کیلئے اپنے پوزیشن مضبوط کرلی ۔

ایشیا کپ میں بھارت نے تین سو تیس رنز کا ہدف عبور کرتے ہوئے ایونٹ کے فائنل کیلئے اپنے پوزیشن مضبوط کرلی ۔

میرپورکے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئےمیچ کا ٹاس پاکستانی کپتان مصباح الحق نےجیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی اوپنرز نےذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی باؤلرز کی جم کر دھلائی کی اور وکٹ کے ہرجانب سٹروک کھیلے۔ اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں دو سو چوبیس رنز بنا کر نہ صرف بھارت کے خلاف پہلی وکٹ کی شراکت کا ریکارڈ قائم کیا بلکہ ایشیا کپ میں پہلی وکٹ پر ریکارڈ پارٹنرشپ بھی بنائی۔ محمد حفیظ ایک سو پانچ اور ناصر جمشید ایک سو بارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بعد میں آنے والے یونس خان نے دھوئیں دار بیٹنگ کرتے ہوئے چونتیس گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے باون رنز بنائے۔ عمراکمل نے اٹھائیس رنز بنائے جبکہ شاہد آفریدی نے نو رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر تین سو انتیس رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے پروین کمار اور اشوک ڈنڈا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پرمحمد حفیظ نے گھوتم گمبھیر کو صفر پر پویلین واپس بھیج دیا۔ تاہم لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی نے اس موقع پر ٹیم کو کامیابی کی راہ پر ڈالا اور ایک سو تینتیس رنز کی شراکت داری قائم کی۔ ٹنڈولکر باون رنز بناکر سعیداجمل کا شکار بنے جبکہ روہیت شرما نے اڑسٹھ رنز کی پراعتماد اننگز کھیلی۔ نئے ابھرتے ہوئے بھارتی سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے جم کر پاکستانی باؤلرز کی دھلائی کی اور ایک سو اڑتالیس گیندوں پر بائیس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو تیراسی رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، وہ عمر گل کی گیند پر شاہد آفریدی کو کیچ تھما بیٹھے۔ بھارتی کپتان دھونی نے وننگ شاٹ کھیلتے ہوئے اپنے ٹیم کو ایونٹ کے فائنل کا مضبوط امیدواربنایا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular