ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف تین سو انتیس رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا،محمد حفیظ اور ناصر جمشید کا پہلی وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈ۔

ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف تین سو انتیس رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا،محمد حفیظ اور ناصر جمشید کا پہلی وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈ۔

میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس کپتان مصباح الحق نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جوسود مند رہا۔ پاکستانی اوپنرز نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی باؤلرز کی جم کر دھلائی کی اور وکٹ کے ہر جانب سٹروک کھیلے۔ اوپنگ جوڑی نے بھارتی باؤلرز کی خوب درگت بنائی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں دو سو چوبیس رنز بنا کر نہ صرف بھارت کے خلاف پہلی وکٹ کی شراکت کا ریکارڈ قائم کیا بلکہ ایشیا کپ میں پہلی وکٹ پر ریکارڈ پارٹنرشپ بھی بنائی۔ محمد حفیظ ایک سو پانچ اور ناصر جمشید ایک سو بارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بعد میں آنے والے یونس خان نے دھوئیں دار بیٹنگ کرتے ہوئے چونتیس گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے باون رنز بنائے۔ عمراکمل نے اٹھائیس رنز بنائے جبکہ شاہد آفریدی نے نو رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر تین سو انتیس رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے پروین کمار اور اشوک ڈنڈا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر محمد حفیظ نے گھوتم گمبھیر کو صفر پر پویلین واپس بھیج دیا۔ جس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے متبادل ٹیم کی جانب سے دوسو رنز سے زائد اوپننگ پارٹنرشپ بننے پر اپنی وکٹ صفر رنز پر کھوئی ہو۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular