سپینش لالیگا لیگ میں فٹ بال کلب لاس پالماس نے ولا ریال کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی

 سپینش لالیگا لیگ میں فٹ بال کلب لاس پالماس نے ولا ریال کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی

گران کاناریا میں کھیلے میچ میں ولا ریال کا مقابلہ میزبان ٹیم لاس پالماس سے تھا جس میں دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا، تاہم لاس پالماس کے کیون پرنس نے پہلے ہاف کے دسویں منٹ میں ہی گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دیپہلے ہاف کے انیس ویں منٹ میں حریف ٹیم کے کھلاڑی کو گرانے پر میچ ریفری نے ولا ریال کے وکٹر روئز کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا
میچ کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کے متعدد مواقع ضائع کیے، تاہم کھیل کے اختتام پر لاس پالماس نے ولا ریال کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔

Most Popular