فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے۔ محمد حفیظ

فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے۔ محمد حفیظ

سابق کپتان و قومی آل رائونڈرمحمد حفیظ نے میچ فکسنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ جس کھلاڑی نے بھی ملک کا نام بدنام کیا ہے اسے دوبارہ ویسی عزت نہیں ملنی چاہئے۔ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے۔ امید ہے کہ اس مرتبہ کچھ ایسے فیصلے لئے جائیں گے جو مثال بنیں گے۔ انجری کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ، آسٹریلیا میں میری کارکردگی اچھی تھی۔مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ کرپشن کے کسی بھی کیس کا ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہونا تکلیف دہ چیز ہے کیونکہ 2010 کے بعد سب نے اپنے اوپر بہت سے کرفیو لگائے اور ایسی کسی بھی سرگرمی سے دور رہے اور اس دوران ایسا کوئی کیس بھی سامنے نہیں آیا۔ ایک کھلاڑی کی حیثیت سے میں سمجھتا ہوں کہ جو بھی پاکستان کیلئے میچ کھیلتا ہے اسے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور یہ اس کی انفرادی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی عزت کو ٹھیس نہ پہنچائے اور اگر کوئی اسے غلطی کہتا ہے تو یہ غلطی نہیں بلکہ جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا بہت واضح موقف ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے کو عزت نہیں ملنی چاہئے اور جس نے بھی ملک کا نام بدنام کیا ہو اسے دوبارہ بالکل موقع نہیں ملنا چاہئے۔ امید کرتا ہوں کہ حالیہ کیس میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف ایسا ایکشن ضرور لیا جائے گا جو مثال بنے۔محمد حفیظ نے پی ایس ایل میں ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انجری کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ، آسٹریلیا میں میری کارکردگی اچھی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا۔ ان کا سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے کہنا تھا کہ سلیکشن ٹیم سلیکشن میں بہت سی چیزوں کو مد نظر رکھتی ہے، مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ، کسی بھی کھلاڑی کے لئے کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا ، کوشش تھی کہ بولنگ میں کم بیک کروں ، پی سی بی انتظامیہ کو خود کہا کہ میں فٹ نہیں ہوں ،کیرئیر کو آگے لے جانے کیلئے بہت سی قربانیاں دینا پڑتی ہیں ،چاہوں گا اپنی کارکردگی اور فٹنس کی وجہ سے ٹیم میں رہوں۔پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ پر بات کرتے ہوئے قومی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کی عزت کو نقصان پہنچانے کو غلطی نہیں کہا جاسکتا ، دوباہ سے فکسنگ سکینڈل آنا تکلیف دہ ہے،جس کھلاڑی نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے اس کو دوبارہ عزت نہیں ملنی چاہئے،فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو مثالی سزا دینی چایئے۔

Most Popular