قوم سے کھلواڑ کرنے والوں کو دوبارہ عزت نہیں ملنی چاہیے, چار پانچ سال سے پاکستان کی خراب کارکردگی کی پالیسی میکرز کو ذمہ داری لینا پڑے گی,کرکٹر محمد حفیظ

قوم سے کھلواڑ کرنے والوں کو دوبارہ عزت نہیں ملنی چاہیے, چار پانچ سال سے پاکستان کی خراب کارکردگی کی پالیسی میکرز کو ذمہ داری لینا پڑے گی,کرکٹر محمد حفیظ

لاہور میں پنجاب سپورٹس بورڈ میں میڈیا سے گفتگو میں محمد حفیظ نے پاکستانی کرکٹ کی بدحالی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا, کہتے ہیں سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں نے پاکستان کا نام خراب کیا۔۔ جو کوئی پاکستان کی عزت داؤ پر لگائے، اُسے دوبارہ عزت نہیں ملنی چاہیے, ایسے کھلاڑیوں کو نشان عبرت بنایا جائے,محمد حفیظ نے دورہ ویسٹ انڈیز سے متعلق کہا کہ اظہر علی کامیاب کپتان ثابت نہیں ہوئے۔۔ اظہر علی کی بیٹنگ میں پرفارمنس ہے اُنہیں اہمیت دینی چاہیے, سرفراز کی کپتانی میں اچھا پرفارم کر کے جیتیں گے۔۔ قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ چار پانچ سال سے پاکستان خراب کارکردگی کے باعث انٹرنیشنل رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے, پالیسی میکرز کو ذمہ داری لینا پڑے گی۔۔محمد حفیظ نے مزید بتایا کہ رمیز راجا نے پروفیسر نام رکھا، مداح محبت سے پروفیسر کہتے ہیں تو اچھا لگتا ہے,مکمل فٹ ہوں اور پرفارم کر رہا ہوں۔۔ جس دن محسوس کیا کہ مجھ سے بہتر موجود ہیں تو ٹیم چھوڑ دوں گا

Most Popular