ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار2 بائولرز کا ایک میچ میں چھ چھ وکٹیں لینے کا اعزاز

ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار2 بائولرز کا ایک میچ میں چھ چھ وکٹیں لینے کا اعزاز

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار 2 بالرز نے ایک ہی میچ میں 6,6 وکٹیں حاصل کرنے کا انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ آئر لینڈ کے پال سٹرلنگ نے55 رنزجبکہ افغانستان کے راشد خان نے43 رنز کے عوض یہ کارنامہ سرانجام دیا۔گزشتہ روزگریٹر نوئیڈا سپورٹس کمپلیکس گرائونڈ میں افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جانے کا میچ تاریخ کا حصہ بن گیا۔میچ میں دونوں ٹیموں کے دوبائولرز نے چھ چھ وکٹیں حاصل کیں یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے بائولرز نے چھ چھ وکٹیں لی ہوں۔آئر لینڈ کے پال سٹرلنگ55 رنز کے عوض 6 وکٹیں جبکہ افغانستان کے راشد خان 43 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔1971سے لے کر اب تک 3,850 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے لیکن کسی بھی میچ میں 2 بالرز کی جانب سے 6,6 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا تھا لیکن بالآخر 3,851 ویں میچ میں تاریخ رقم ہو گئی اور آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں 2 بالرز نے 6,6 وکٹیں حاصل کر کے میچ تاریخ ساز بنا دیا اوردونوں بائولرزنے ایک ہی میچ میں چھ چھ وکٹیں لے کر منفرد کارنامہ سرانجام دیا۔واضح رہے کہ یہ ون ڈے کی تاریخ کا گیارہواں موقع ہے کہ ایک ہی میچ میں دونوں ٹیموں کے بائولر نے اننگز میں پانچ یا زائد وکٹیں لی ہوں۔واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میں افغانستان نے آئرلینڈ کو 34رنز سے شکست دی تھی ۔339رنز کا ہدف میں آئر لینڈ کی پوری ٹیم 304رنز ہی بنا سکی تھی ۔میچ میں شاندارکارکردگی پرسٹرلنگ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

Most Popular