نوائے وقت گروپ کے زیراہتمام مجید نظامی سپورٹس گالا کے دوسرے ایڈیشن کے مییچ جاری

نوائے وقت گروپ کے زیراہتمام مجید نظامی سپورٹس گالا کے دوسرے ایڈیشن کے مییچ جاری

کلیرو واٹر کے تعاون سے ہونے والے سپورٹس گالا کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح جنرل منیجر مارکیٹنگ نوائے وقت گروپ بلال محمود نے کیا،،افتتاحی روز سنوکر ایونٹ میں بیس ٹیموں کے چالیس کھلاڑیوں نے حصہ لیا،، اور اپنے شاندار کھیل سے بھرپور داد حاصل کی،،فائنل میں وقت نیوز کےحاذق علی

اور رفیق سلطان نے عاطف بیگ اورحافظ عبدالقادر پر مشتمل مارکیٹنگ کی ٹیم کو کانٹے دار مقابلے کے بعد زیر کیا،،ٹائٹل کے کامیاب دفاع پر فاتح کھلاڑیوں سمیت ایونٹ میں شریک تمام افراد نے بھر پور جشن منایا،اس موقع پر ایڈیٹر دی نیشن سلیم بخاری اور جی ایم مارکیٹنگ نوائے

وقت گروپ بلال بٹ کاکہناتھا،کہ ساتھیوں کا جوش وخروش دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے
کوشش کریں گے یہ خوشیاں اور جذبہ قائم ودائم رہے،،تقریب کے شرکا کا بھی کہناتھا،،کہ ایونٹ کے بہترین انتظامات پر منیجر ہیومن ریسوسزشفیق سلطان،، آرگنائزنگ کمیٹی،،شفیق سلطان ندیم صدیقی،،ریاض بھٹی،،عثمان مسعود ،،عامر ادریس محفوظ انجم،،سپورٹس کمیٹی،،کنٹرولر نیوز ہشام یوسف،، قیصر ندیم،،اور ندیم بسرا مبارک باد کے مستحق ہیں،،جنہوں نے شاندار ایونٹ منعقد کرایا،،شرکا نے ایونٹ کی سرپرستی پر منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ رمیزہ نظامی کاخصوصی شکریہ بھی ادا کیا،،ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایڈیٹر دی نیشن سلیم بخاری نے حاذق خان اور رفیق سلطان کو فاتح ٹرافی دی،جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بھی نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی،،کلیرو واٹر کے اشتراک سے ہونے والے سپورٹس گالا کے دوسرے ایڈیشن میں اتوار کو بیڈ منٹن کے مقابلے ہوں گے

Most Popular