بنگلا دیش پریمیر لیگ میں مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا،

بنگلا دیش پریمیر لیگ میں مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا،

ڈھاکا میں کھیلے گئے لیگ کے 18ویں میچ میں چٹاگانگ وائی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کھلنا ٹائٹنز کے خلاف 5 وکٹ پر 160 رنز بنائے ،ٹیم کی جانب سے انعام الحق نے 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ سومیا سرکار 32 رنز بنا سکے تاہم ٹائٹنز کے بولر ابو جاید نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے قبل آج لیگ میں کھیلے گئے پہلےمیچ میں راج شاہی کنگز نے سلہٹ سکسرز کو 7 وکٹ سے ہرا یا،،بی پی ایل میں کل بھی 2 میچز کا انعقاد ہوگا، جسں میں پہلا مقابلہ راجشاہی کنگز اور ڈھاکا ڈائینامائٹس کے درمیان ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12بجے شروع ہوگا جبکہ لیگ میں دوسرا میچ شام 5 بجے کومیلا وکٹورینز اور رنگپور رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا،،

Most Popular