پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو گیارہ رنز سے ہرا دیا۔ پروفیسر کو شاندار آل روانڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو  گیارہ  رنز سے ہرا دیا۔ پروفیسر کو شاندار آل روانڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

پاکستانی بلے بازوں نے ایک طویل عرصے بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ڈیبیو کرنے والے شرجیل خان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا ۔احمد شہزاد پینتیس کے مجموعی سکور پر لکمل کی گیند پرایل بی ڈبلیو ہو گئے انہوں نے گیارہ رنز بنائے ۔ دوسری وکٹ کیلئے شرجیل خان اور نائب کپتان محمد حفیظ نے تراسی رنز جوڑے ۔اس دوران پہلا ون ڈے کھیلنے والے شرجیل خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹی مکمل کی ۔وہ ایک سو اٹھارہ کے مجموعی سکور پر اکسٹھ رنز بنا کر پرسنا کی گیند پر سینا نائیکے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے۔انہوں نے اکسٹھ گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تین چھکے اور چھے چوکے بھی لگائے ۔وہ پہلے میچ میں ففٹی سکور کرنے والے آٹھویں پاکستانی بلے باز بن گئے ۔ چوتھی وکٹ کیلئے صہیب مقصود اور محمد حفیظ نے ایک سو چالیس رنز جوڑے ۔دو سو اٹھاون رنز پر صہیب مقصود اڑسٹھ گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے تہتر رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد بوم بوم آفریدی کریز پر آئے اور اپنی دھواں دھار بیٹنگ سے آئی لینڈرز کے چھکے چھڑا دیئے ۔ آفریدی نے بارہ گیندوں پر چونتیس رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں دو چوکے اور تین بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے ۔وہ تین سو ایک کے مجموعی سکور پر پریرا کی گیند پر بولڈ ہوئے دوسرے اینڈ پر پروفیسر اپنے فارمولے لگاتے ہوئے سینچری بنانے میں کامیاب ہو گئے ۔جو ان کے کیرئیر کی ساتویں سینچری تھی ۔ محمد حفیظ نے ایک سو بائیس رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں سات چوکے اور چار چھکے بھی شامل تھے ۔ وہ تین بیس رنز کے مجموعی سکور پر لکمل کی گیند پر چندی مل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ۔جبکہ عمر اکمل نو اور بلاول بھٹی ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔سری لنکا کی جانب سے لکمل نے دو جبکہ پریرا اور پرسنا نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز میں مجموعی طورپر چودہ چھکے بھی مارے گئے سری لنکا کی جانب سے پریرا اور دلشان نے اننگز کا محتاط آغاز کیا ۔ تیرہویں اوور میں دلشان چھیاسٹھ کے مجموعی سکور پر جنید خان کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں تیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئےایک سو تیرہ کے سکور پر دوسرے اوپنر پریرا چونسٹھ رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ سکور ایک سو ستائیس پر پہنچا تو کمارا سنگا کارا تیئیس رنز بنا کر آفریدی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کھڑے عمر اکمل کو کیچ دے بیٹھے ۔ ایک سو اکتالیس کے مجموعے پر تھرمانے بھی دس رنز بنا کر آفریدی کا شکار بنے ۔ دو سو چودہ کے سکور پر چندی مل چھیالیس رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئےدو سو سولہ پر مہمان ٹیم کو چھٹا نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان انجیلو میتھیوز اکتیس رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر سہیل تنویر کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے تشارا پریرا دو سو اکتالیس رنز کے مجموعے پرچھے رنز بنا کر بلاول بھٹی کی گیند پر مصباح الحق کے ہاتھون آؤٹ ہوئے آٹھویں وکٹ کیلئے پرسنا اور سینا نائیکے نے ستاسی رنز کی برق رفتار پارٹنرشپ قائم کرکے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا ۔ تین سو آٹھ رنز پر سینا نائیکے چوبیس گیندوں پر بیالیس رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر انور علی کے ہاتھوں اؤٹ ہو گئے آخری اوور میں سری لنکا کو چودہ رنز درکا تھے ۔ تاہم جنید خان کی نپی تلی باولنگ کے سامنے آئی لینڈر ہدف نہ پا سکے ۔ اور پوری ٹیم تین سو گیارہ رنز پر آؤٹ ہو گئی

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular