پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا
پاکستانی ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف پر فارمنس دیکھ کر بچے بھی شرما گئے ،،چمپئین ٹرافی کی چمپئین ٹیم پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف پرفارمنس دیکھ کر یقین نہیں ہوتا کہ اسی ٹیم نے بھارت جیسی مضبوط ٹیم کو ہرا یا تھا ،،نیوزی لینڈ نے بھی میزبانی کے تمام حقوق کی دھچیاں بکھیردی،،شاہینوں کے ایسے پر کاٹے کے کسی بھی میچ میں ٹیک آف سے پہلے شاہین کریش لینڈ ہوتے نظر آئےشکست کے منحوس آسیب نے کسی بھی میچ میں پاکستان کا پیچھا نا چھوڑا ،،پہلے دونوں میچز میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ نے پاکستان کی فتح کا ساتھ چھوڑا تو باقی تین میچز میں کیویز نے پاکستانی شائقین کا دل توڑا ،، پاکستان ٹیم کی بد ترین کارگردگی نے آنے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی مایوس کرنے کے سگنلز دے دیے ،،