چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرتے ہی قومی ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر آگئی

چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرتے ہی قومی ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر آگئی

چیمپئنز کا چیمپئنز بننے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ بھارت کو فائنل میں دھول چٹانے کے بعد پاکستان کی پوائنٹس 95 ہوگئے ہیں جبکہ اس نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے. فہرست میں جنوبی افریقا کی ٹیم 119 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔۔فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت سے آسٹریلیا نے اس کی دوسری پوزیشن چھین لی ہے۔ چوتھے نمبر پر انگلینڈ اور پانچویں نمبر پر نیوزی لینڈ کی ٹیم موجود ہے۔

Most Popular