چیمپنئز ٹرافی: پاکستان کی جیت پر سکھ بھی خوشی سے نہال
چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی پر جہاں پوری قوم جشن منارہی ہے وہیں سکھ برادری بھی پاکستان کی اس جیت پر خوشی سے نہال ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چل رہی ویڈیو میں ایک سکھ شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ،گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا پر پاکستان کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی لیکن قومیکھلاڑیوں نے انتہائی صبر کا مظاہرہ کیا اور اس کا بدلہ گرائونڈ میں لیا ۔