ذلت آمیزشکست پر بھارتی اخباروں نے اپنی ٹیم کی درگت بناڈالی.

ذلت آمیزشکست پر بھارتی اخباروں نے اپنی ٹیم کی درگت بناڈالی.

پاکستان سے بد ترین شکست کے بعد بھارتی اخبارات نے بھارتی ہارکو شہ سرخیوں میں جگہ دیتے ہوئے خوب درگت بناڈالی۔چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی اخبارات نے شہ سرخیاں لگا کر بھارتی ٹیم کے لیے دل کی بھڑاس نکالی۔ انڈین ایکسپریس نے سرخی لگائی کہ اتوارپاکستان کا دن تھا، پاکستان نے بھارت کو ون ڈے کی تاریخ میں سب سے بڑی شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی جیت لی۔ہندوستان ٹائمز نے لکھا پاکستان نے بھارت کو ذلت آمیز شکست دی، اخبار نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے کے کوہلی کے فیصلے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اخباردی ہندو نے لکھا کہ پاکستان نے بالآخربھارت کوہرا دیا۔ بھارتی میڈیا نے جہاں ایک جانب دبے لفظوں میں پاکستان کی جیت کو سراہا، وہیں بھارتی ٹیم میں پوسٹ مارٹم کا مطالبہ بھی کرڈالا۔

Most Popular