چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرتے ہی شاہینوں کی صلاحیتوں کا آئی سی سی نے بھی اعتراف کرلیا
چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرتے ہی شاہینوں کی صلاحیتوں کا آئی سی سی نے بھی اعتراف کرلیا۔انٹرنشنل کرکٹ کونسل نے چیمپینز ٹرافی کی ٹیم آف چیمپین کا اعلان کیا جس میں پاکستانی ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا۔ٹیم کی قیادت پاکستانی کپتان سرفرازاحمد کو سونپی گئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد کے علاوہ حسن علی، فخر زمان اور جنید خان شامل ہیں۔ بھارتی کپتان وہرات کوہلی، شیکھر دھون، بھونیشور کمار، انگلینڈ کے جوئے روٹ، بین سٹوکس اور عادل راشد کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کی طرف سے واحد کھلاڑی تمیم اقبال جبکہ نیوزی لینڈ کے بلے باز کین ولیمسن کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم آف چیمپیئنز میں شامل کیا گیا ہے۔