پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں کی ورلڈ رینکنگ میں بھی نمایاں بہتری آگئی
پاکستان کرکٹ ٹیم نے بڑے بڑے کرکٹ تجزیہ کاروں کے تجزیوں کو فیل کردیا، چیمپئنز ٹرافی میں سب سے نچلے درجے سے آغاز کرنے والی ٹیم چیمپئنز کی چیمپئن بن گئی، فائنل میں جیت کے ساتھ ہی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن بہتر ہوگئی، باؤلنگ جس کے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی موجود نہیں تھا، آئی سی سی ایونٹ کے ختم ہوتے ہی حسن علی نے بارہ پوزیشنز کا جمپ لگا کر ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں جگہ بنالی، حسن علی چھے سوتریسٹھ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پرآچکے ہیں، بیٹنگ میں بابر اعظم آٹھویں سے پانچویں پوزیشن پر آگئے، جبکہ محمد حفیظ کی آل راؤنڈر کیٹگری میں دوسری پوزیشن برقرار ہے، ادھر پاکستان کی ٹیم رینکنگ میں بھی بہتری ہوئی ہے، قومی ٹیم پچانوے پوائنٹس کے ساتھ بنگلہ دیش کو پیچھے دھکیلتے ہوئے چھٹی پوزیشن پر براجماں ہوگئی ہے