قانون کے تحت شرجیل کو بطورہ گواہ نہیں بلایا جا سکتا:وکیل شرجیل خان

قانون کے تحت شرجیل کو بطورہ گواہ نہیں بلایا جا سکتا:وکیل شرجیل خان


لاہورمیں پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت شرجیل کو جرح کے لیے نہیں بلایا جا سکتا، بطور گواہ پیش ہونا یا نہ ہونا اپنی صوابدید ہے۔ پی سی بی کی درخواست پر بحث مکمل ہوگئی، اس موقع پر وکیل پی سی بی تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ کیس کےشروع میں شرجیل خان نے تحریری جواب جمع کرایا کہ بطور گواہ پیش ہوں گےاب وقت آیا ہے تو شرجیل خان منظر عام سے غائب ہوگئے ، شرجیل خان نے بیان داخل کیا تھا کہ بطور گواہ پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں شرجیل خان کا کیس سزا و جزا کو پہنچ گیا،اورٹربیونل کی کارروائی دیکھ کر لگتا ہے ایک ہفتے میں کیس کا فیصلہ ہو جائے گا

Most Popular