آسٹریا کے شہر گرز میں برف پوش پہاڑوں کے عین وسط میں سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

آسٹریا کے شہر گرز میں برف پوش پہاڑوں کے عین وسط میں سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز کی رنگارنگ اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں شدید اور مسلسل بارش کے باوجود بھی دنیا بھر سے آئے ہوئے سپیشل اتھلیٹس اور آفیشلز سمیت ہزاروں شائقین نے ڈھائی گھنٹے تک تقریب سے بھرپور لطف اٹھایا۔ دنیا کے107 ممالک کے تین ہزار سے زیادہ اتھلیٹس نے مارچ پاسٹ کیا۔ مارچ پاسٹ میں 18 رکنی قومی دستے نے انیس الرحمان کی قیادت میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستانی دستے نے پاکستانی ثقافت کو بھرپورانداز میں اجاگر کیا۔ مرد کھلاڑیوں نے سفید شلوار قمیض، سبز واسکٹ اور سروں پر ہنزہ کی ثقافتی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں۔ خواتین کھلاڑی اور آفیشلز شلوار قمیض اور سندھ کی خصوصی اجرک زیب تن کیے سٹیڈیم میں داخل ہوئیں۔۔ پاکستانی دستے میں 12 اتھلیٹس، 4 کوچ اور 2 آفیشلز شامل ہیں ۔ اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز 25 مارچ تک آسٹریا کے شہر گرز میں جاری رہیں گی۔۔ وسیم رزاق وقت نیوز اسلام آباد۔۔

Most Popular