پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ نے ایک بار پھر سسرال والوں کے خلاف زور دار بیان داغ کر میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی،

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ نے ایک بار پھر سسرال والوں کے خلاف زور دار بیان داغ کر میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی،

برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی شادی پریوں کی کہانی کی طرح لگی لیکن یہ فیری ٹیل بہت ہی بری بن گئی،،، اپنی شادی کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا،،،فریال مخدوم کے مطابق ان کا آبائی گھر کے مقابلے میں سسرال بالکل مختلف اور دیہاتی علاقہ ہے، منگنی کے وقت کسی نے اعتراض نہیں اٹھایا کہ وہ مغربی ہیں، فریال نے الزام عائد کیا کہ شادی سے ایک ہفتہ پہلے عامر کی مینجمنٹ ٹیم نے معاہدے پر دستخط کرائے جس کے تحت انہیں اپنے شوہر سے علیحدگی کی صورت میں مالی فوائد حاصل کرنے سے محروم کردیا گیا،،،تاہم عامر خان نے یہ معاہدہ بعد میں منسوخ کردیا تھا۔۔ انٹرویو کے دوران دنیا بھر کی خواتین کی طرح فریال نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا،،، انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد ان کا دل امریکا سے اٹھ گیا، وہ مستقبل میں برطانیہ رہنے کو ترجیح دینگی۔

Most Popular