پی ایس ایل کی فاتح پشاور زلمی کے کھلاڑی،کوچ اور مالک نے گورنر ہاؤس میں گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کی..

پی ایس ایل کی فاتح پشاور زلمی کے کھلاڑی،کوچ اور مالک نے گورنر ہاؤس میں گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کی..

گورنر ہاؤس میں پشاور زلمی کے کھلاڑیوں، کوچ اور مالک جاوید آفریدی نے گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کی۔ اِس موقع پر قائم مقام آئی جی اختر علی شاہ، آئی جی ایف سی لیاقت علی اور وزیراعظم کے مشیر امیر مقام بھی موجود تھے۔ گورنر اقبال ظفر جھگڑا کی جانب سے زلمی ٹیم کو مدعو کیا گیا تھا۔ گورنر نے جاوید آفریدی کو روایتی پگڑی پہنائی۔ ٹیم کے دیگر ارکان کو چترالی ٹوپی پیش کی گئی۔ جاوید آفریدی نے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کو ٹرافی پیش کی۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل دہشت گردی کے خلاف میچ تھا،ہماری پالیسیوں کو سب سے زیادہ نقصان دھرنا سیاست نے پہنچایا۔

Most Popular