بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز نے رنگپور رائیڈرز کو چودہ رنز سے مات دے دی,
بی پی ایل کے پہلے میچ میں ڈھاکا ڈائنا مائٹس نے راج شاہی کنگز کو 68رنز کے بڑے مارجن سے ہرادیا۔ڈھاکا ڈائنا مائٹس کے 202رنز کے ہدف کے جواب میں راجشاہی کے بیٹسمین شاہد آفریدی کی گیندوں کے سامنے نہ ٹھہر سکے،انہوں نے 26 رنز کے عوض 4 شکار کیے اور ٹیم کی 68رنز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا دوسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں پر 153رنز اسکور کیے، ٹیم کی جانب سے امر القیس نے 47 اور مارلن سیموئلز نے 41رنز کی اننگز کھیلی تاہم رنگپور رائیڈرز کے بولرز کی جانب سے کپتان مشرافے مورتضی اور تھیسارا پریرا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔