فاسٹ باولر حسن علی نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں فاسٹ باولر حسن علی نے چوتھی وکٹ حاصل کرتے ہی ایک ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور پاکستان کی جانب سے تیز ترین پچاس وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
اگست 2016 میں آئر لینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باولر حسن علی نے اپنی پچاس وکٹیں کیریئر کے چوبیس ویں میچ کے دوران مکمل کیں،
حسن علی نے اس کے علاوہ ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے اورسال دو ہزار سترہ میں اب تک سب سے زیادہ 37 شکار کر کے دیگر باولرز کو پیچھ چھوڑ دیا ہے۔۔ صرف یہ ہی نہیں قومی کرکٹر نے تین بار ایک روزہ میچز میں پانچ وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں
قومی ٹیم کی جانب سے اب تک کوئی باولر بھی ون ڈے میں اتنی جلد پچاس وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا،، فہرست میں سری لنکا کےاجنتا مینڈس کا پہلا نمبرہےجوصرف انیس میچز میں پچاس سے زائد وکٹیں حاصل کرچکے ہیں