پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان پہلا ٹیسٹ جمعہ کوشروع ہوگا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان پہلا ٹیسٹ جمعہ کوشروع ہوگا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ سے شروع ہو رہا ہے یہ میچ سبائنا پارک میں کھیلا جائے گا ۔قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی قیادت جیسن ہولڈر کریں گے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہو گا۔پاکستان کی ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی رہی، گرین شرٹس نے ٹی 20سیریز 3-1اور ون ڈے سیریز 2-1سے اپنے نام کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 30اپریل سے 4مئی تک بارباڈوس جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 10سے 14مئی تک ڈومنیکا میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کے کیریئر کی یہ آخری سیریز ہوگی جس میںدونوں سینئر کھلاڑی شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں۔خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ٹی20 اور ون ڈے سیریز میں شاندار شکست سے دوچار کیا۔ ٹی 20 اور ون ڈے میں قومی سکواڈ کی قیادت سرفراز احمدنے کی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلی گئیں سیریز میں دونوں ٹیمیں 5-5 سے برابر ہیں، دونوں ممالک کے درمیان 16ٹیسٹ سیریز میں سی5 پاکستان اور 5ہی ویسٹ انڈیز ٹیم نے جیتیں جبکہ 6سیریز ہار جیت کے فیصلے بغیر ہی ختم ہوگئیں لیکن ویسٹ انڈیز ٹیم کے لئے پلس پوائنٹ یہ ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس کی سر زمین پر اب تک کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی، اس اعتبار سے دونوں ٹیموں کے درمیان ویسٹ انڈیز میں 7 سیریز کھیلی گئیں جن میں 4سیریز ویسٹ انڈیز نے جیتیں اور 3ڈرا ہوئیں جبکہ پاکستان کوئی بھی سیریز اپنے نام کرنے میں ناکام رہا۔ان سیریز میں کل 23 میچز ہوئے اور ان میں بھی ویسٹ انڈیز کی برتری قائم رہی، 11میچ کالی آندھی لے اڑی جبکہ 5میچ شاہینوں کے نام رہے جبکہ 7میچ ڈرا ہوگئے۔مصباح الحق ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز ہرا نے میں کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کے پہلے کپتان بن جائینگے۔ ایک اور خاص بات ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں۔یونس خان جو اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 10ہزار رنز مکمل کرنے سے صرف 23رنز کی دوری پر ہیں۔ نوجوان کھلاڑی بابر اعظم ، حسن علی ، شاداب خان کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں غیر معمولی کارکردگی شائقین کرکٹ کو جیت کی امید دلاتی ہے۔ یونس خان اور مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے اور اس لئے وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پر امید ہیں۔

Most Popular