اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ثقلین مشتاق کی خدمات انگلش ٹیم کیلئے دستیاب ہونگ

اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ثقلین مشتاق کی خدمات انگلش ٹیم کیلئے دستیاب ہونگ

یاسر شاہ نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلش بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچایا اور دس وکٹ حاصل کرکے پاکستانی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ۔میچ میں شکست کے بعد انگلش بورڈ سرجوڑ کر بیٹھ گیا ۔اور اپنے بلے بازوں کو اسپن باولنگ کا سامنا کرنے کے طریقے سکھانے کا فیصلہ کیا ۔ اس مقصد کے لیے ای سی بی نے سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق سے مختصر معاہدہ کر لیا ہے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ثقلین مشتاق کی خدمات انگلش ٹیم کیلئے دستیاب ہونگی ۔ سابق آف اسپنر اس وقت مانچسٹر میں موجود ہیں جو دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد واپس پاکستان آجائیں گے ۔اس حوالے سے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا اس بات پر کسی کو بھی حیرانی نہیں ہونی چاہیے کہ وہ پاکستانی ٹیم کے خلاف اپنا تجربہ انگلش کرکٹرز کو منتقل کریں گے۔ وہ ایک پروفیشنل کرکٹر ہیں اور اس ناتے وہ اپنا تجربہ کسی بھی ٹیم اور کھلاڑی کو منتقل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا یاسر شاہ کا ریکارڈ ہی ان کی کارکردگی کا ثبوت ہے ۔تاہم بطور کنسلٹنٹ وہ امید کرتے ہیں کہ دوسرے ٹیسٹ میں انگلش بلے باز یاسر شاہ کو پراعتماد ہو کر کھیلیں گے ۔ ثقلین مشتاق نے کہا دوسری اننگز میں یاسر کو وکٹ حاصل کرنے میں دیر لگی ۔جس کا مطلب ہے کہ انگلش ٹیم نے ان کے خلاف فوری حکمت عملی تیار کر لی ہے 

Most Popular