قومی ہاکی ٹیم نے ورلڈکپ کوالیفائنگ راونڈ کے آخری پول میچ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

قومی ہاکی ٹیم نے ورلڈکپ کوالیفائنگ راونڈ کے آخری پول میچ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی


لندن کے لی ویلی پارک میں گرین شرٹس نے سکاٹ لینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کے کوالیفائنگ راونڈ کے کوارٹر فائنل میں جانے کی امید پیدا ہوگئی ، پاکستان کی طرف سے عرفان جونئیر،ارسلان قادر اورعلیم بلال نے گول سکور کیے، سکاٹ لینڈ کی طرف سے واحد گول ایڈمز نے کیا،،یہ پاکستان کی تین ناکامیوں کے بعد ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے،،،،میچ کے بعد ہاکی ٹیم کے کپتان عبدالحسیم خان کا کہنا تھا کہ مسلسل ناکامیوں اور خراب کارکردگی کے بعد ٹیم کا اعتماد بہت خراب تھا کھلاڑی یہ سوچ رہے تھے کہ شاید ہم جیت ہی نہیں سکتے اس کامیابی سے ٹیم کا اعتماد بلند ہوا ہے

Most Popular