معروف فٹبالررونالڈینو 7 فٹبالرز کے ہمراہ 6 سے 8 جولائی تک تین روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے

معروف فٹبالررونالڈینو 7 فٹبالرز کے ہمراہ 6 سے 8 جولائی تک تین روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے


ڈی جی آئی ایس پی آرنے اپنے ایک ٹویٹ میں سات فٹ بالرزسمیت فٹ بال لیجنڈ رونالڈینوکی پاکستان آمد کوخوش آئند قراردیا ہے،ترجمان پاک فوج کے مطابق رونالڈینو7 فٹبالرز کے ہمراہ پاک فوج کی مشترکہ لیئرلیگ میں شرکت کریں گے،فٹ بالر6 سے 8 جولائی تک تین روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے،ترجمان پاک فوج کے مطابق فٹبالرزکی ٹیم آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کرے گی جب کہ معروف فٹبالرزکراچی اورلاہورمیں فٹبال کے فروغ کے لیے میچ بھی کھیلیں گے،عالمی فٹبالرزپاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے بھی کوششیں کریں گے،ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ معروف فٹبالرزکا دورہ پاکستان اس بات کا عکاس ہے کہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں،پاکستانی قوم امن پسند اورکھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہے،ملک میں کھیلوں کو فروغ دے کرامن قائم ہوگا۔

Most Popular