قوم کے فخر ۔فخر زمان بھی اپنے دھرتی پہنچ گیا

قوم کے فخر ۔فخر زمان بھی اپنے دھرتی پہنچ گیا

بھارت کو فائنل میں آوٹ کلاس کرنے والے قومی ہیرو فخر زمان پشاور ائیرپورٹ پہنچے جہاں بڑی تعداد میں پہلے سے ہی شائقین کرکٹ موجود تھے، جوپاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے رہے ۔۔ جیسے ہی فخر زمان ائیرپورٹ سے باہر آئے تو جم غفیر ان کی جانب بڑھا اور اپنے ہیرو کا شاندار استقبال کیا ،، فضائیں نعروں سے گونج اٹھیں ۔فخر زمان ائیرپورٹ کے باہر قافلے کی صورت میں مردان گئے ،، جہاں ان کے گھر کے باہر رشتے داروں اور مداحوں کی بڑٰی تعداد پہلے سے موجود تھی ، جنہوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اپنے ہیرو کا استقبال کیا ،، فخر زمان نے پورے ٹورنامنٹ شاندار کارکردگی دکھائی ،، جبکہ بھارت کیخلاف فائنل میں ان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کی جیت یقینی ہوئی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ قوم کیلئے اس سے بڑا تحفہ نہیں ہو سکتا، کوچ اور کپتان کہتےہیں ہرمیچ فائنل سمجھ کرکھیلناہے، انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ مزہ ایشون کی بالز پر ہٹ لگانے کا آیا ،، فائنل میں سنچری بنا کر اپنا خواب پورا کر لیا ،فخر زمان نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں ، کیونکہ ان کا خواب یہی ہے کہ وہ ملک کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں ،، قوم کی دعائیں ساتھ تھیں اسی لیئے ٹرافی لے کر واپس آئے 

چیمپئنز ٹرافی کے بہترین باولر حسن علی گوجرانوالہ پہنچ گئے۔اہل علاقہ اور اہل خانہ نے حسن علی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ نوجوان قومی ہیرو کے سیلفیاں بنواتے رہے۔ فاسٹ باولر نے کامیابی والدین کے نام کر دی

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی لاہور ائیر پورٹ سے آبائی علاقے لدھے والہ وڑائچ پہنچ گئے۔ قومی ہیرو کے گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اہل علاقہ کی بڑی تعداد انکے گھر کے باہر جمع ہو گئی
نوجوانوں نے قومی ہیرو کو دیکھتے ہی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دیئےپولیس کی بھاری نفری حسن علی کے ساتھ تھی نوجوان اپنے قومی ہیرو کے ساتھ سیلفیاں بنوا تے رہے۔ حسن علی کے والدین بیٹے کی کامیابی پر خوش سے نہال تھے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہےدیگر افراد کا کہنا تھا کہ حسن علی نے توقع سے بڑھ کر پر اچھی فارمنس دی۔ خوشی ہے کہ انہوں نے اپنا اور ملک و قوم کا نام روشن کیا۔ انشااللہ وہ دنیا کا بھی بہترین باؤلر بنیں گے۔

Most Popular