عالمی ویمنز کرکٹ کپ 24جون سے شروع ہوگا۔

عالمی ویمنز کرکٹ کپ 24جون سے شروع ہوگا۔

عالمی ویمنز کرکٹ کپ 24جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ میں 8ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، بھارت، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور پاکستان شامل ہیں ،قومی ٹیم سنگل لیگ کے سات میچز کھیلے گی۔پاکستان اپنا پہلا میچ 25 جون کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گا۔دوسرے میچ میں اس کا مقابلہ 27 جون میزبان انگلینڈ سے ہوگا۔ تیسرا میچ 2 جولائی کو بھارت سے، چوتھا میچ 5 جولائی کو دفاعی چمپئن آسٹریلیا سے پانچویں میچ 8جولائی کو نیوزی لینڈ سے، چھٹا میچ 11 جولائی ویسٹ انڈیز سے جبکہ ساتویں اور لیگ کا اپنا آخری میچ پاکستان 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔پہلا سیمی فائنل میچ 18جولائی اور دوسرا سیمی فائنل میچ 20جولائی کو جبکہ فائنل میچ 23 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Most Popular