سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے ہم وطن سٹین واورینکا کو شکست دیکر اے ٹی پی انڈین ولز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے ہم وطن سٹین واورینکا کو شکست دیکر اے ٹی پی انڈین ولز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

کیلیفورنیا امریکا میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل راجر فیڈرر کا مقابلہ عالمی نمبر تین ہم وطن سٹین واورینکا سے تھا جس میں سوئس ٹینس پلیئر نے حریف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی
عالمی نمبر نو راجر فیڈرر نے فائنل میں واورینکا کے خلاف چھ چار اور سات پانچ سے فتح حاصل کی راجر فیڈرر کا انڈین ولزٹینس ٹورنامنٹ کا یہ پانچواں ٹائٹل ہے، فائنل میں جیت سے سوئس کھلاڑی ٹورنامنٹ جیتنے والے معمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔دوسری جانب ویمن سنگل کیٹگری میں جیت روس کی علینا وزنینا کے نام رہی، فائنل میں انہوں نے ہم وطن سوِتلانا کزنیٹسووا کو چھ سات، سات پانچ اور چھ چار سے شکست دی۔

Most Popular