پی ایس ایل کرپشن سکینڈل میں ملوث خالد لطیف اورمحمد عرفان نےایف آئی اے حکام کو بیان ریکارڈ کرا دئیے

پی ایس ایل کرپشن سکینڈل میں ملوث خالد لطیف اورمحمد عرفان نےایف آئی اے حکام کو بیان ریکارڈ کرا دئیے

پی ایس ایل کرپشن سکینڈل میں ملوث خالد لطیف اور فاسٹ باؤلر محمد عرفان بیان ریکارڈ کرانے ایف آئی اے آفس پہنچے، جہاں کرکٹرز نے حکام کو سپاٹ فکسنگ سے متعلق اپنے اپنے بیانات جمع کرائے، ایف آئی اے حکام کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں5کھلاڑیوں کونوٹس بھجوائےگئے تھے۔جن میں ناصرجمشید،شرجیل خان، خالد لطیف اور شاہ زیب حسن شامل ہیں، حکام کے مطابق کھلاڑیوں سے ایف آئی اےکےسائبر کرائم ونگ نےتحقیقات شروع کردیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے آٹھ موبائل کا ریکارڈ بھی حوالے کیا گیا،ایف آئی اےنےموبائل کافرانزک ڈیٹالےکرتفتیش شروع کردی، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کرپشن میں ملوث کھلاڑیوں کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کو کو بھی ایک مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست کی گئی ہے۔

Most Popular