یونس خان بڑے سنگ میل کے قریب پہنچ گئے

یونس خان بڑے سنگ میل کے قریب پہنچ گئے

یونس خان بڑے سنگ میل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔انھیں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 544 رنز کی ضرورت ہے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ہوں گے۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے پہلے دس ہزار رنز کا کارنامہ سنیل گواسکر نے پاکستان کے خلاف انجام دیا۔اس کے بعد ایلن بورڈر نے 1993 میں یہ اعزاز حاصل کیا.آسٹریلیا اور بھارت کے تین تین پلیئرز یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں،سچن ٹنڈولکر، کمار سنگاکارا اور برائن لارا نے ایک سو پچیانوے اننگز میں دس ہزار رنز مکمل کیے۔یونس خان خان ایک سو تیرانوے اننگز میں نو ہزار چار سو چھپن رنز بناچکے ہیں۔

Most Popular