سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیا
ورلڈ الیون سے سیریز میں کامیابی کے بعد سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریزکی تیاریاں شروع ہوگئیں۔قذافی سٹیڈیم میں ٹیسٹ ٹیم کے پانچ روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا۔جس میں تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی۔ کمیپ میں فاسٹ باؤلر محمد عامر، وہاب ریاض اور بلےباز اسد شفیق نے بھی حصہ لیا۔قومی ٹیم تقریبا چھ ماہ بعد ٹیسٹ سیریز کھیلے گی،، جس کے لیے کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں کی فٹنس پربھرپور توجہ دی گئی۔۔جبکہ بیٹنگ، باؤلنگ کی بھی پریکٹس کی،کوچ مکی آرتھر کپتان سرفراز احمد کو مخصوص تربیت دیتے رہے۔ حکام کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پانچ روزہ کیمپ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا