سپینش لالیگا لیگ میں بارسیلونا نے فٹ بال کلب آئبر کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی
بارسیلونا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کھیل پر چھائی رہی، سٹار فٹبالر لیونل میسی نے پہلے ہاف کے بیس ویں جبکہ پاؤلینو نے اڑتیس ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو دو صفر کی برتری دلا دی۔دوسرے ہاف میں بھی بارسیلونا کا پلڑا بھاری رہا، ڈینس سوریز نے ترپن ویں منٹ میں گول داغ کر اپنی ٹیم کی برتری تین صفر کردی۔
ستاون ویں منٹ میں آئیبر کی جانب سے سرگی اِنرچ نے گول کرکے حریف ٹیم کی برتری ایک گول کم کی، تاہم اس موقع پر لیونل میسی دوبارہ ایکشن میں آگئے، جنہوں نے یکے بعد دیگرے تین گول داغ کر بارسیلونا کی برتری چھ ایک کردی، جو میچ کے آخر تک برقرار رہی، میسی نے میچ میں مجوعی طور پر چار گول داغے۔