برطانوی ایتھلیٹ جرمین میسن ٹریفک حادثے میں ہلاک

برطانوی ایتھلیٹ جرمین میسن ٹریفک حادثے میں ہلاک

برطانیہ کے سابق اولمپک ایتھلیٹ اور سلور میڈلسٹ جرمین میسن ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ایتھلیٹ جرمین میسن جمیکا میں ایک موٹر سائیکل حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ 34 سالہ جرمین میسن نے بیجنگ اولمپکس 2008 میں برطانیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔جرمین میسن کی پیدائش جمیکا میں ہوئی تھی تاہم انہوں نے 2006 میں برطانوی شہریت حاصل کر لی تھی۔ جمیکا کے وزیر اعظم اینڈریو ہولنس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں جرمین میسن کی اچانک ہلاکت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ جرمین میسن نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں برطانیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ اس دوڑ میں روس کے آندرے سلنوو کامیاب قرار پائے اور گولڈ میڈل کے حقدار ٹھہرے تھے۔

Most Popular