پاکستان ٹیم پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرے تو وہ نمبرون ٹیم بن جائے گی،
پاکستان نے نئے برس کا آغازٹاپ پوزیشن سے کیا تھا تاہم ایک ہی ہفتے میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو زیر کرکے نمبر ون ٹیم کا اعزاز اپنے نام کر لیا،گرین شرٹس کے پاس ایک بار پھر پہلے نمبر واپس لوٹنے کا موقع موجود ہے تاہم اس کے لیے اسے کیوی ٹیم اور کنڈیشنز دونوں پر حاوی ہوتے ہوئے سیریز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔اگر پاکستان ٹیم پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرے تو وہ نمبرون ٹیم بن جائے گی،جبکہ آکلینڈ میں دوسرا میچ جیتنے سے پوزیشن مزید مضبوط ہوجائے گی،البتہ اگر دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی تو ٹیم دوبارہ دوسرے نمبر پر چلی جائے گی،پاکستانی ٹیم سیریزمیں پہلا میچ جیت کراگلے دونوں ہار گئی تو دوسرے نمبر پر ہی رہے گی ،، لیکن اگر مختصر ترین فارمیٹ میں بھی وائٹ واش کی رسوائی کامنہ دیکھنا پڑا تورینکنگ میں چوتھی پوزیشن پرجانا پڑے گا۔۔