سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ہمبن ٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ہمبن ٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔

منصوعی روشنیوں میں کھیلا جانیوالا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ بھارتی کپتان مہندرسنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ انکے لئے یہ سیریز سیزن کا آغاز ہے، سری لنکا کے موسم سے ہم آہنگ ہونے سے ستمبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری میں بھی مدد ملے گی۔ ادھرسری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کیلئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔ اعدادوشمار پرنظر ڈالیں تو بھارتی ٹیم کو حریف ٹیم پر برتری دکھائی دیتی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ایک سو چونتیس ایک روزہ میچز کھیلے جاچکے ہیں، جس میں میزبان ٹیم کو اکاون میچوں میں کامیابی ملی جبکہ اکہترمیچوں میں جیت بھارت کے حصے میں آئی۔ ایک میچ برابر رہا اور گیارہ میچز میں ہار جیت کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ سری لنکا نے بھارت کے خلاف آخری ون ڈے سیریز دسمبردوہزار دس میں کھیلی گئی تھی جس میں میزبان بھارت نے تین ایک سے کامیابی حاصل کی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular