آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان بے نظیر بھٹو ایئر پورٹ اسلام آباد پہنچ گئے
جنید خان آج صبح اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچے ،ایئر پورٹ پر مداحوں نے جنید خان کا استقبال کیا، غیر ملکی ائیر لائنز کی پرواز سے وطن واپس پہنچنے پر فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا ،،، کہ قومی ٹیم کی جیت اور قوم کی خوشی دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا ہے، کرکٹ ایک کھیل ہے اسے کھیل کی ہی نظر سے دیکھنا چاہیے اور اس میں باپ بیٹے والی بات نہیں ہونی چاہیے،جنید خان نے بھارت سے سیریز کے امکانات کو یکسر مسترد کردیا ، انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے بھارت کو پہلے بھی کھیلنے کی دعوت دی تھی مگر وہ نہیں کھیلے ، اور چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کے بعد بھی وہ باہمی سیریز نہیں کھیلیں گےحکومتی ارکان کے ایئر پورٹ پر استقبال کے لئے نہ پہنچنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں جنید خان کا کہنا تھا کہ، اس بات کا دکھ نہیں کہ استقبال کے لئے کوئی حکومتی شخصیت نہیں پہنچی،، خوشی صرف یہ ہے کہ میں جیت کر آیا ہوں