بھارت کےخلاف میچ میں ہم نےبہت غلطیاں کیں،اب ساری توجہ نیوزی لینڈکےخلاف میچ پرہےاورغلطی کی کوئی گنجائش نہیں: شاہد آفریدی

بھارت کےخلاف میچ میں ہم نےبہت غلطیاں کیں،اب ساری توجہ نیوزی لینڈکےخلاف میچ پرہےاورغلطی کی کوئی گنجائش نہیں: شاہد آفریدی

موہالی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفری نے کہا کہ بھارت کےخلاف شکست ماضی کاحصہ بن چکی ہے، اب ہماری ساری توجہ اگلے میچ کی جانب گامزن ہے،، بھارت نےکم غلطیاں کی اس لیےوہ کامیاب رہے،، ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ نہ ہی میں اخبارات پڑھ رہاہوں اور نہ ہی سماجی رابطےکی ویب سائٹ دیکھ رہاہوں،، کون کیابول رہاہےمعلوم نہیں ساری توجہ پاکستان ٹیم پرہے، اور امید ہے کہ ہم اگلے میچ میں بہتر انداز میں کھیل پیش کرینگے اور میچ میں کامیابی ضرور حاصل کرینگے، یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے پاکستان کو اگلے دونوں میچ جیتنا لازمی ہیں

Most Popular