بھارت کےخلاف قومی ٹیم کی شکست سےانھیں سخت مایوسی ہوئی ہے،قوم کو ٹیم سےزیادہ امیدنہیں رکھنی چاہیے:شہریارخان

بھارت کےخلاف قومی ٹیم کی شکست سےانھیں سخت مایوسی ہوئی ہے،قوم کو ٹیم سےزیادہ امیدنہیں رکھنی چاہیے:شہریارخان

کولکتہ میں اپنے انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میچ کھیلنا غلط فیصلہ تھا۔ٹیم میں ایک سپنر شامل ہونا چاہیے تھا۔اگر تین فاسٹ بولرز ٹیم کو نہیں جتوا سکتے تو چوتھا بھی نہیں جتوا سکتا،،،،،شہریارخان نے کہا کہ وکٹ کو سمجھنے میں بھی غلطی کی گئی۔نیوزی لینڈ نے بھارت کو اس وجہ سےشکست دی تھی کہ اس نے وکٹ کو صحیح سمجھ کر ٹیم میں تین سپنرز کھلائے تھے۔ شہریارخان نے کہا کہ کپتان شاہد آفریدی کا مستقبل واضح ہے تاہم کوچ وقاریونس کے مستقبل کا فیصلہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد کیا جائے گا،،،انہوں نے کہا کہ
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد شاہد آفریدی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپتان نہیں رہیں گے اور ان کی جگہ نیا کپتان تلاش کیا جائے گا۔،جبکہ کوچ سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ٹھنڈے دل سے کیا جائے گا،،،،شہریار خان نے کہا کہ وقار یونس سے کیا گیا معاہدہ جون میں ختم ہو رہا ہے،لہٰذا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد یہ دیکھا جائے گا کہ ان کے معاہدے کی تجدید ہوتی ہے یا نہیں؟

Most Popular