جرمن فٹ بال لیگ میں بائرن میونخ نے مونچن گلیڈبیک کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی

 جرمن فٹ بال لیگ میں بائرن میونخ نے مونچن گلیڈبیک کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی

بورشیا پارک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر متعدد حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیدوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے تیز کھیل پیش کیا، میچ کے تریسٹھ ویں منٹ میں مہمان ٹیم کے تھامس مُلر نے گول کرکے بائرن میونخ کو ایک گول کی برتری دلا دی
میچ کے آخری لمحات میں مونچن گلیڈبیک نے گول کے کئی مواقع ضائع کیے،کھیل کے اختتام پربائرن میونخ نے میچ میں ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔

Most Popular