پی سی بی نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے بیس رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا، مصباح الحق کو کپتان برقرار، وہاب ریاض اور کامران اکمل بدستور ٹیم سے باہر ہیں۔

پی سی بی نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے بیس رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا، مصباح الحق کو کپتان برقرار، وہاب ریاض اور کامران اکمل بدستور ٹیم سے باہر ہیں۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف سلیکٹر محمد الیاس نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے ون ڈے،ٹی ٹونٹی اورٹیسٹ سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرایک روزہ میچز کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ مصباح الحق کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے لیے دیگر کھلاڑیوں میں عمراکمل،عمران فرحت، محمد حفیظ ، شعیب ملک،اسدشفیق،شاہد آفریدی،سہیل تنویر،عمر گل، سعید اجمل،عبدالرحمان،اعزاز چیمہ، یونس خان،سرفرازاحمد،عبدالرزاق اور محمد جنیدشامل ہیں۔ ٹیسٹ سکواڈ میں چار تبدیلیاں کرتے ہوئے ٹیم میں اظہر علی،توفیق عمر،محمد طلحہ اور عدنان اکمل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کامران اکمل اور وہاب ریاض بدستور ٹیم سے باہر ہیں۔ دورہ بنگلہ دیش کے لیے ٹیم چھیبس نومبر کو متحدہ عرب امارات سے ڈھاکہ روانہ ہوگی جبکہ انتیس نومبر کو ٹی ٹونٹی میچ سے دورے کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔اس موقع پر چیف سلیکٹر محمد الیاس کا کہنا تھا کہ شارجہ میں سری لنکا کے خلاف شاہد آفریدی نے بہت اچھا کھیل پیش کیا جبکہ سیریز میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular