کرکٹ میں کرپشن روکنے کیلئے قانون سازی کریں گے۔ ذکا اشرف

کرکٹ میں کرپشن روکنے کیلئے قانون سازی کریں گے۔ ذکا اشرف

دبئی سےوطن واپسی پرلاہور ائرپورٹ پر میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کرپشن روکنےکیلئے ویجیلنس ڈویژن بنارہے ہیں تاکہ آئندہ پاکستانی کرکٹ کو کرپشن کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کسی صورت بھی کرپشن کی حمایت نہیں کرے گا۔انکا کہنا تھا کہ آئی سی سی کےساتھ میٹنگ بہتر رہی پاکستان میں کرکٹ کیلئے بھارت اوربنگہ دیش کے ساتھ بات چیت ہورہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں شروع ہی سےٹیم کیلئےبیٹنگ،باؤلنگ اورفیلڈنگ کے الگ کوچزرکھنے کا ہامی ہوں۔سری لنکا کیخلاف دونوں سیریز میں کامیابی کھلاڑیوں کی محنت کانتیجہ ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular