ایک کھلاڑی کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی تاہم کرکٹر نے فوری بورڈ کو آگاہ کیا:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی
پاکستان اورسری لنکاکے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے دوران بک میکرز بھی متحرک ہوگئے اور قومی ٹیم کےاہم کھلاڑی کوسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کردی، معاملہ پر پہلے تو کرکٹ بورڈ کی جانب سے کسی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی لیکن پھر آخر کار چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے چپ کا روزہ توڑ ڈالا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں سربراہ کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نےاس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے ایک کھلاڑی سے سٹے باز نے رابطہ کیا تھا،جس پر کھلاڑی نے فوری طور پر پی سی بی حکام کو آگاہ کر دیا۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے آئی سی سی حکام کو بھی اس بارے ميں بتا دیا ہے اور اب پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی حکام اس معاملے کی مل کر تحقیقات کر رہے ہیں