پاکستان کیخلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
پاکستان کےساتھ تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے،سیریز کےپہلے دو میچ یو اے ای میں کھیلے جائیں گے جب کہ سیریزکا آخری مقابلہ لاہور میں ہوگا،،لنکن ون ڈے سکواڈ کے کپتان کپتان اُپل تھرنگا کے پاکستان آنے سے انکار پر انہیں کپتانی سے فارغ کر دیا گیا اور ورلڈ الیون کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرنے والے تھیسارا پریرا کو سیریز کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں دلشان مونا ویرا، دنوشکا گونا، سدیرا سمارا،، آشان پریانجن،، مہیلا ایڈواٹے، پرسانا، وشوا فرینیڈو،، ایسورو ادانا، جیفری ونڈرسے اور چیترنگا دی سلوا شامل ہیں،سری لنکن ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے والے سات کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ٹیسٹ ٹیم کےکپتان دنیش چندیمال،لیستھ مالنگا، سارنگا لکمل، اور اکیلا دھننجا کو ٹیم سے آؤٹ کردیا گیا ہے،،دونوں ٹیمیں چھبیس اکتوبر کو سیریز کا پہلا میچ کھیلیں گی جبکہ آخری میچ انتس اکتوبر کو لاہور میں ہوگا۔