سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھارت کے خلاف پی سی بی کا کیس کمزور ہونے کی خبروں کی تردید کردی
سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھارت کے خلاف عدالت جانے کو وقت کا ضیاع قرار دینے اور بی سی سی آئی سے مذاکرات کرنے سے متعلق اپنے بیان کی تردید کی ہے، شہریار خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا کبھی نہیں کہا کہ پاکستان کا کیس کمزور ہے اور پاکستان کو مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنا چاہیے، اپنے دور میں بھارتی بورڈ کے حکام سے کرکٹ سیریز کیلئے بات چیت کی لیکن کوئی مثبت جواب نہیں ملا،شہریار خان کا کہنا تھاقانونی ٹیم اور بورڈ آف گورنر کی مشاورت کے بعدچیئرمین پی سی بی کی حیثیت سےعدالت سے رجوع کرنےکی منظوری دی تھی جبکہ یہ معاملہ آئی سی سی میں بھی اٹھایا تھا، اس سے قبل میڈیا میں خبریں زیر گردش رہیں کہ شہریار خان نے نجم سیٹھی کو پاک بھارت سیریز کے لیے قانونی جنگ لڑنے کی بجائے مذاکرات سے معاملہ حل کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کا کیس کمزور ہے