جمیکا ٹیسٹ کے پہلے دن ویسٹ انڈیز نے سات وکٹ پر دو سو چوالیس رنز بنا لیے،

جمیکا ٹیسٹ کے پہلے دن ویسٹ انڈیز نے سات وکٹ پر دو سو چوالیس رنز بنا لیے،

پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،،ٹیسٹ ڈیبو کرنےوالے محمد عباس نے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر بریتھ ویٹ کو صفر پرپویلین کی راہ دکھا دی،،پہلا میچ کھیلنے والے ہیٹ میئر بھی چوبیس کے مجموعی سکور پر محمد عامر کاشکار بن گئے،،ہوپ بھی دو کے انفرادی سکور پرعامر کا نشانہ بنے ،،سائیڈ میچ میں سنچری کے ذریعے ٹیم میں جگہ بنانے والے وشال سنگھ کو وہاب ریاض نے ٹھکانے لگایا،، جب کہ کیرن پاؤل کومحمد عامر نے شکار کیا،، اکہتر رنز پر پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد روسٹن چیز،،اور ڈاؤ رچ نے کریبئنز کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کا سہارا دیا،،اور ایک سو اٹھارہ رنز کی شراکت داری قائم کی،،دونوں کھلاڑیوں نے تریسٹھ اور چھپن رنز کی باریاں تراشیں،،اس کے بعد کپتان جیسن ہولڈر اور ڈیونڈرا بشو نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے دن کھیل کے اختتام پر سکور سات وکٹ پر دو سو چوالیس تک پہنچا دیا،، پاکستان کی جانب سے محمد عامر بھرپور فارم میں نظرآئے،،اور تین کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا،،یاسر شاہ کے حصےمیں دو وکٹیں آئیں،،جب کہ محمد عباس اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،،

Most Popular