شعیب اختر نے اپنے گھٹنوں کا ایکسرے سوشل میڈیا پر شیئرکردیا۔

شعیب اختر نے اپنے گھٹنوں کا ایکسرے سوشل میڈیا پر شیئرکردیا۔

شعیب اختر دنیا بھر میں اپنی تیز رفتار گیندوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ مگر کیا آپ کو پتہ ہے کہ ان کے گھٹنوں کا آپریشن ہوا تھا جس میں دھاتی پلٹیں بھی ڈالی گئی تھیں نہیں نا۔ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے اپنے گھٹنوں کا ایکسرے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے گھٹنوں میں مصنوعی پلیٹس ڈالی گئی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے مداحوں سے کہا کہ ذرا تصور کریں کہ میرے جسم اور جوڑوں کو کتنا دباﺅ اور درد برداشت کرنا پڑا ہوگا لیکن پتا ہے کیا ہوا؟ اپنے ملک کی طرف سے کھیلنا ہمیشہ ہی لطف آمیز اور باعث عزت رہا ہے۔شعیب اختر نے اپنے گھٹنوں کا ایکسرے بھی شیئر کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا ایک جوائنٹ مصنوعی ہے جبکہ نیچے کے جوائنٹ میں پلیٹ لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بچہ جو اپنی عمر کے چھٹے سال تک چلنے کے بھی قابل نہیں تھا اور وہ تاریخ کا سب سے تیز ترین بالر بن گیا، اس لیے کبھی بھی سپنے دیکھنا مت چھوڑو، یہ میرے گھٹنوں کی موجودہ صورتحال ہے۔

Most Popular