نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلرحسن علی بنگلہ دیش پریمیئرلیگ کے پہلے ہی میچ میں شرکت کے بعد مشکل میں پھنس گئے
نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلرحسن علی بنگلہ دیش پریمیئرلیگ کے پہلے ہی میچ میں شرکت کے بعد مشکل میں پھنس گئے ،گزشتہ روز کومیلا وکٹورینز اور ڈھاکا ڈائنامائٹس کے درمیان میچ میں حسن علی نے شرکت کر کے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے رواں ایڈیشن میں پہلا میچ کھیلا لیکن اسی میچ میں انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ مصدق حسین کو آؤٹ کرنے پر ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کرنے پر حسن علی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا، اور ان پر میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا کہ حسن علی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا کو بھی تسلیم کر لیا جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی